Dr Mohammad Asghar

GP

ویکسینز محفوظ انداز میں تیار کی گئی تھیں

NHS ہمیں مطلع کرتی ہے کہ COVID کی ویکسینز حفاظت، معیار اور اثر انگیزی کے ان سخت معیاروں کو پورا کر کے تیار کیے گئے تھے جو ادویہ اور نگہداشت صحت کی مصنوعات کی خودمختار انضباطی ایجنسی (Medicines and Healthcare Products Regulatory Agency ،MHRA) نے مقرر کئے تھے۔

 

منظور کی جانے والی کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین کے لیے ان تمام طبی آزمائشوں اور حفاظتی جانچوں سے گزرنا لازمی ہے

جن سے تمام دیگر لائسنس یافتہ دوائیں گزرتی ہیں۔

MHRA حفاظت کے بین الاقوامی معیاروں کی تعمیل کرتی ہے۔

طویل مدتیں جو کہ عام طور پر ویکسینز کی تیاری سے وابستہ ہوتی ہیں ان کا تدارک عالمی سائنسی کمیونٹی کے بے نظیر تعاون، تیاری کے متوازی طریقوں اور فنڈنگ کی بہت زیادہ دستیابی کے ذریعہ کیا گيا ہے۔

متعدد قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ COVID-19 ویکسین کے آزمائشی مطالعوں کا حصّہ رہے ہیں، جن میں سفید فام، سیاہ فام، ایشیائی اور مخلوط اقلیتی نسلی گروہ شامل ہیں۔

COVID ویکسین کے ضمنی اثرات

MHRA ہمیں مطلع کرتی ہے کہ تمام ویکسینز کی طرح، COVID-19 کے ضمنی اثرات ہو

 سکتے ہیں، اگرچہ یہ ہر ایک کو نہیں ہوتے۔ بیشتر ضمنی اثرات معمولی یا معتدل ہوتے ہیں اور ظاہر 

ہونے کے بعد چند دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔

کروڑوں لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور سنگین ضمنی اثرات کی رپورٹیں، جیسے الرجی زا رد

 عمل، انتہائی شاذ ونادر ہوئے ہیں۔ 

معمولی یا مختصر مدتی ضمنی اثرات کا تھوڑا خطرہ COVID-19 کے نتیجہ میں ہونے والی طویل مدتی پیچیدگیوں یا موت کے خطرے سے بدرجہا بہتر ہے۔

COVID ویکسین کے اجزاء کی وضاحت

موجودہ دستیاب ویکسینز میں خنزیر یا دیگر کسی جانور کی مصنوعات شامل نہیں ہیں۔

آ

کسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین میں ایتھانول کی اتنی مقدار ہے جو کہ قدرتی کھانوں یا ڈبل روٹی میں پائی جانے والی مقدار سے کم ہے۔ علمائے اسلام نے اس ویکسین کو حلال تسلیم کیا ہے کیوں کہ الکحل کی سطح نہ ہونے کے برابر ہے۔

ویکسینز کے بارے میں افواہ

ویکسین:

 

 آپ کا DNA تبدیل نہیں کرے گی۔

 

آپ کو کورونا وائرس نہیں لگائے گی۔

 

بانجھ پن کا باعث نہیں ہو گی۔

 

مخبری کے لیے اس میں چپس یا ٹریکرز نہیں ہیں۔

COVID  ویکسینز انتہائی مؤثر ہیں

یہ ویکسین بڑی حد تک COVID-19 میں مبتلا ہونے کے امکان اور علامات کی شدت کو اگر آپ کو خدا نخواستہ انفیکشن ہو جاتا ہے تو اسے کم کر دیتا ہے۔

ہمارے معروف سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے اس ویکسین کے کارگر ہونے کے پختہ ثبوت ہونے کی وجہ سے اس کی تجویز دی ہے۔

تاہم، یہ 100% تحفظ فراہم کرنے والی نہیں ہے اس لیے ہمیں ہاتھوں کے اچھی حفظان صحت، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو اس وقت تک جاری رکھنے کی ضرورت ہے جب تک کہ بیشتر آبادی کو ویکسین نہ لگ جائے۔

دوسروں کی حفاظت کرنا

COVID کی ویکسین لگوانا آپ کو، آپ کے کنبہ کو، دوست و احباب اور معاشرے کو تحفظ فراہم کرے گا۔

 

جن لوگوں کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے ان کے یہاں COVID میں مبتلا ہونے کی صورت میں مر جانے کا امکان 3 گنا زیادہ ہے۔ اس بارے میں غور کریں کہ اگر آپ ویکسین نہیں لگواتے اور COVID-19 کا شکار ہو جاتے ہیں یا بالآخر کسی شخص کو منتقل کر دیتے ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا۔

معمول پر واپس لوٹنا

COVID کی ویکسین لگوانے سے ہماری زندگیوں کو واپس معمول پر لوٹنے میں مدد ملے گی۔

 

اس بات کو یقینی بنا کر کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے یہاں مامونیت کی اعلی سطحیں ہوں ہم لوگ دوبارہ معمول کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

COVID کے بارے میں افواہیں

افواہ: ‘COVIDفلو سے زیادہ خطرناک نہیں ہے’

سچائی:  فلو کے مقابلے میں COVID انفیکشن سے مرنے کا امکان 10 گنا زیادہ ہوتا ہے اور دن یا اس سے زیادہ طبیعت نا ساز رہنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

 

افواہ: ‘ہمیں بس سب میں مدافعت پیدا ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔’

سچائی: اس کی وجہ سے انتہائی زیادہ اموات ہو جائیں گی۔

آپ کی ویکسینیشن اہم ہے:

کمیونٹی کی مامونیت حاصل کرنے میں آپ اہم ہیں کیوں کہ ہمیں تقریباً 80% کا احاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی جد وجہد میں آپ کو ایک انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہے –آپ اور دیگر لوگوں کے لیے معمولات آپ کی ویکسینیشن کے ساتھ ہی بحال ہو سکتے ہیں۔

The information in this app is correct at the time of publication. To view the latest Government and NHS information on Covid-19 guidance, vaccines and side effects please click here to view a list of websites where you will be able to find out more information on specific topics.

اگر آپ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ درست فیصلہ کر رہے ہیں